پتوکی،حبیب آباد میں ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں۔شہری لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونزاوراشیاء سے محروم

جمعہ 15 اکتوبر 2021 13:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پتوکی،حبیب آباد میں ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں۔شہری لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونزاوراشیاء سے محروم۔ڈاکوؤں نے ایڈووکیٹ سے کار چھین لی۔واقعات کے مطابق سید حسن رضا کاظمی ایڈووکیٹ اپنی قیمتی گاڑی پر دربار بابا عباس سے جھنگ جانے کے لیے نکلے اور گھر کے لئے ملتان روڈ پر واقع نرسری فارم سے گاڑی میں پودے رکھ رہے تھیکہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو آدھمکے اور انھیں ساتھیوں سمیت یرغمال بنا کر ریلوے لائن کی طرف کے گئے۔

ایڈووکیٹ سے 54 ہزار روپے مالیت کا فون اور گاڑی کی چابی،ساتھی زمان سے 12000 روپے نقدی اور 28 ہزار روپے مالیت کا فون جبکہ فیضان سے 3500 روپے نقدی چھین لیں۔بعدازاں اپنی موٹر سائیکل وہیں پھینک کر کار لیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حسن رضا کے مطابق کار کے ڈیش بورڈ میں 4 لاکھ روپے نقدی موجود تھی۔دوسری واردات میں بائی پاس پتوکی پر واقع شادی کی تقریب سے واپسی پر موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے ندیم،زاہد اور شرافت کو روک لیا اور ان سے بالترتیب 14500 روپے نقدی،15000 روپے نقدی معہ راڈو گھڑی اور 15750 روپے نقدی معہ طلائی انگوٹھی چھین لئے۔

کرماں آباد کے علاقے میں چوروں نے محنت کش ندیم عباس اور اللہ دتہ کے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں ان کے گھروں سے 30 ہزار روپے نقدی،1 تولہ طلائی زیوارات،3تولہ چاندی کڑے،زنانہ اور مردانہ سوٹ،گھڑیاں اور جوتے چوری کر لئے۔پھول نگر کے نواحی دیہات گگہ سرائے سے ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نی7 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لئے تفصیل کے مطابق رانا عبدالخالق،رانا محمد بلال اور رانا مشتاق احمد کے گھروں سے بالترتیب 1 لاکھ روپے نقدی،12 عدد سوٹ زنانہ،3 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات،3لاکھ 75 ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے پتوکی پولیس نے مدعیوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لئی-