Live Updates

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ شروع

آر ایل اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:38

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام13 ویں پاکستان پریمیئرفٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے پہلے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدرو رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگراور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مصدق گھمن میچ کے مہمانان خصوصی تھے، اس موقع پرپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اراکین کانگریس چوہدری فقیر محمد اورچوہدری محمد سلیم، راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہاشتیاق احمد، ایبٹ آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عادل خان جدون کے علاوہ شائقین فٹ بال کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ شپ کھیلے گئے لیگ دوسرے مرحلہ کے پہلے میچ میں کے آر ایل اورپاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں،وقفے تک پاکستان ایئرفورس کو کے آر ایل کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کے آر ایلکے دو گول کرکے مقابلہ 2-2 گول برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،پاکستان ایئرفورس کی جانب سے محمد ولید اور صمد خان جبکہ کے آر ایل کی طرف سے علی آغا اور عبداللہ قدیر نے ایک، ایک گول کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات