ڈینگی کے زیادہ کیسزوالے شہروں میں سرویلنس کوفوراًبڑھایاجائے‘عمران سکندربلوچ

سی ای ہیلتھ لاہورڈ اکٹرفیصل لاہورمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کریں‘ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:41

ڈینگی کے زیادہ کیسزوالے شہروں میں سرویلنس کوفوراًبڑھایاجائے‘عمران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندربلوچ نے ڈینگی کے کیسز بڑھنے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزکے دفترکا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیراور متعلقہ افسران نے سیکرٹری صحت کو صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی سی اور قائم مقام سی ای اولاہورڈاکٹرفیصل بھی موجود تھے۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔عمران سکندربلوچ نے ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرپر ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی۔پنجاب پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرمیں ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستر،ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں سمیت تمام طبی سہولیات وافرمقدارمیں موجودہیں۔پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے اضافی بسترمختص کردئیے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ سی ای ہیلتھ لاہورڈ اکٹرفیصل لاہورمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کریں۔پنجاب بھرمیں ڈینگی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیزکردی جائیں۔ڈینگی کے زیادہ کیسزوالے شہروں میں سرویلنس کوفوراًبڑھایاجائے۔انسدادڈینگی سپرے صرف متاثرہ علاقہ جات میں کیاجائے۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے مزیدکہاکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرڈینگی کے خلاف جنگ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھا رہاہے۔

اس سیزن میں زیادہ بارشیں ہونی سے ڈینگی کیسزمیں اضافہ ہوا۔پنجاب بھرمیں زیادہ ڈینگی والے علاقہ جات کے متعلقہ افسران سے جواب لیاجائے گا۔ڈی ایگ صوبہ بھرمیں ڈینگی کی اموات میں تیزی سے اضافہ کی وجوہات پرتفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :