اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا

پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں، کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں، چیف جسٹس

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:49

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا ۔جمعہ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں، کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن سے روکنے کے سٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔

عدالت عالیہ نے نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا ،نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کر دیا گیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کاروائی کا حکم دے دیا، کچی آبادی، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیسز کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی گئی