چین کی خواتین ٹیم تھامس اینڈ اوبر بیڈمنٹن کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:21

چین کی خواتین ٹیم  تھامس اینڈ اوبر بیڈمنٹن کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ..
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) چین کی خواتین ٹیم  تھامس اینڈ اوبر بیڈمنٹن کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ چین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کی خواتین بیڈ منٹن ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کے شہر آرہوس  کھیلے گئے تھامس اینڈ اوبر بیڈمنٹن کپ ٹورنامنٹ  کے کوارٹر فائنل میچ میں   چین کی  خواتین  بیڈمنٹن ٹیم نے  چائنیز  تائپے کی خواتین ٹیم کو بآسانی 0-3 سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل رائونڈ میں چین کا مقابلہ تھائی لینڈ سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :