Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک کی ترقی اور اصلاحات کیلئے پرعزم ہے ، شوکت ترین

،حکومت آئی ٹی سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی جامع اقدامات اٹھا رہی ہے ، سفارتخانے میں خطاب

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:15

وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک کی ترقی اور اصلاحات کیلئے پرعزم ہے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک کی ترقی اور اصلاحات کیلئے پرعزم ہے ،حکومت آئی ٹی سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی جامع اقدامات اٹھا رہی ہے ۔سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن اور آئی بی اے کراچی کے تعاون سے پاکستان کی معیشت کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان ، ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر سید اکبر زیدی، ڈپٹی گونر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضی سید نے شرکت کی ۔

وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک کی ترقی اور اصلاحات کے لیے پرعزم ہے ،تمام شعبوں میں اصلاحات کی جارہی ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بڑھانے ، زراعت اور صنعت کو جدید بنانے اور برآمدات بڑھانا شامل ہیں ،حکومت آئی ٹی سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی جامع اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کاروبار اور زرعی اصلاحات کے ذریعے پسماندہ افراد کی اصلاح کے لیے پرعزم ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ملک کو خود کفیل اور خوشحال بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اسد مجید خان نے کہاکہ امریکہ سے دو طرفہ سیکٹورل سطح پر بات چیت جاری ہے جن میں توانائی ، موسمیاتی تبدیلی اور سیکورٹی اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔ ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک ،پاکستان کی میکرو اکانومی کو مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں آر ڈی اے کھولیں اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کریں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات