Live Updates

غریبوں ، محنت کشوں کی دعا قبول ہوگی ، عمران صاحب آپ کی ظالم، کرپٹ، نالائق اور نااہل حکومت کا خاتمہ ہوگا، مریم اور نگزیب

مہنگائی کی قیامت نازل کرنے پرمحنت کش ،غریب عوام کی بددعائیں عمران صاحب کو سنائی نہیںدیتیں ، ترجمان مسلم لیگ (ن)کا بیان

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:15

غریبوں ، محنت کشوں کی دعا قبول ہوگی ، عمران صاحب آپ کی ظالم، کرپٹ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غریبوں ، محنت کشوں کی دعا قبول ہوگی اور عمران صاحب آپ کی ظالم، کرپٹ، نالائق اور نااہل حکومت کا خاتمہ ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی قیامت نازل کرنے پرمحنت کش ،غریب عوام کی بددعائیں عمران صاحب کو سنائی نہیںدیتیں ۔

انہوںنے کہاکہ محنت کش طبقے کو تو عمران صاحب آپ نے بے روزگار کردیا، اس کا معاشی قتل کردیا۔ انہوںنے کہاکہ محنت کش کو مہنگائی کی چکی میں پیسا، بے روزگار کیا، آٹا،دوائی لینے، گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی،پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی منظوری دینے کے بعد تقریرجھاڑتے ہوئے عمران صاحب کو زرا سی بھی شرم نہیں آئی ،عمران صاحب آپ نے صرف مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی تحریک چلائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے صرف جھوٹ ، عوام کو دھوکہ دینے کی تحریک چلائی ہے ،عمران صاحب آپ نے صرف کرپشن ، اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں بھرنے کی تحریک چلائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے صرف آٹا ، چینی ، دوائی ، گیس ، بجلی چوری کرنے کی تحریک چلائی ہے ،عمران صاحب کسان کو پیسہ تب ملے گا جب آپ کے اے ٹی ایمز اور آٹا چینی گیس دوائی مافیا کی لوٹ مار بند ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب کسان کو صرف تب پیسہ اور سکون ملے کا جب آپ کی حکومت کا خاتمہ ہو گا ،عمران صاحب آٹھ سال میں خیبر پختونخواہ میں اور تین سال وفاق میں لوگوں کو ڈیم کے نام پہ بیوقوف بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ڈیم کے نام پہ اربوں روپے لوٹے، ان کا حساب کب دیں گی ،عمران صاحب پہلے طاقتورسے چوری کرواتے ہیں پھر خود قانون بنا کر این آر او دیتے ہیں ،نیب آرڈیننس کے تحت خود کو اپنے چوروں کو این آر او دے کر لیکچر دیتے ہوئے عمران صاحب کو شرم آنی چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ جو شخص پارلیمنٹ میں آکر اپوزیشن اورعوام کے سامنے آزاد میڈیا کا سامنا کرنے سے مفرور ہے، وہ یہ لیکچر دے رہا ہی ،عمران صاحب معاشرے میں نفرت ، معاشی تفریق ، انتشار ، افرا تفری اور انار کی پھیلانے کی سیاست کی بنیاد آپ نے رکھی ،عمران صاحب آپ نے اپنے اے ٹی ایمز اور مافیاز کو امیر سے امیر تر کیا اور مڈل کلاس اور غریب کا معاشی قتل کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات