متحدہ علماء محاذ کے تحت وحدت امت سیمینارو دعوت حلیم اتوار کوہوگی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی میں 16واں سالانہ سیمینار بعنوان وحدت امت سیرت مصطفیؐ کی روشنی میں17اکتوبر بروز اتوار 4بجے تا 7بجے شام مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہوگا۔

بعد نماز مغرب دعوت حلیم کااہتمام کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں علامہ پیر احمد عمران نقشبندی، محمد اسلم غوری، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ علی کرارنقوی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی،علامہ حسین مسعودی،علامہ سید سجادشبیررضوی، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ عبدالخالق فریدی،خواجہ امین ن-ظامی،علامہ سید اطہرمشہدی،علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی،مفتی فیصل عزیز بندگی،علامہ ضیاء اللہ سیالوی، سیدشبر رضا رضوی،مطلوب اعوان قادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعماء شرکت و خطاب کرینگے۔