آ ر پی او گوجرانوالہ کی تھانہ صدر وزیر آباد میں کھلی کچہری

رائو عبدالکریم نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:49

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے پیش نظر آ ر پی او گوجرانوالہ رائو عبدالکریم نے تھانہ صدر وزیر آباد میں کھلی کچہری لگائی۔ لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ زیادہ تعداد خواتین کی تھی جنہوں نے اپنے مسائل بیان کئے۔

اس موقعہ پر ایس پی صدر عبدالوہاب، ڈی ایس پی رانا اسلام، ایس ایچ او تھانہ سٹی خالد محمود گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر محمد سلیم ،انسپکٹر ندیم بیگ اور دیگر افسران موجود تھے۔ سائلین میں بڑی تعداد خواتین کی تھی جنہوں نے آر پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سائلین نے پولیس آفیسر کو علاقے میں چوری ڈکیتی کے ملزمان نہ پکڑے جانے اور باہمی جھگڑوں کی شکایات کیں جن کے فوری ازالہ کی ہدایات کی گئیں۔

(جاری ہے)

آر پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے ماتحت افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر سائلین کی شکایات کے مقدمات کا اندراج کیا جائے۔کھلی کچہری کے بعد آرپی او نے پولیس اسٹیشن صدر کا ریکار ڈ چیک کیا اور باقاعدہ معائنہ کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد چوہان، سرپرست اعلی محمود احمد خان لودھی، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کاشف محمود خان، جنرل سیکرٹری شہباز بخاری، نعیم اشرف، ڈاکٹر کاشف اشرف، بابو حامد منظور ، بلال احمد خان لودھی،ندیم مغل اور میاں ارشد لال کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔