تین سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے کہتے ہیں یہ ایماندار ہیں

اس حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں بھی 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا، نااہل حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا: نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان

جمعہ 15 اکتوبر 2021 19:31

تین سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے کہتے ہیں یہ ایماندار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2021ء) رہنما پی پی شیری رحمان کے مطابق تین سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے حکومت والے کہتے ہیں یہ ایماندار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1.68 فی یونٹ اضافہ کر کے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کابینہ کی طرف سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، 1.68 فی یونٹ اضافہ کر کے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، بجلی کے ساتھ تباہی سرکار آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے، اوگرا نے حکومت پٹرول 5روپے اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

انہو نے کہاکہ تین سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے کہتے ہیں یہ ایماندار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام یاد رکھے پیٹرول مہنگے کرنے کی منظوری وزیراعظم خود دیتے ہیں، 30 دن پیٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا 20 کلو 740 روپے کا تھا جو اب 1150 کا ہے، چینی جو 60 روپے کلو تھی وہ اب 110 روپے کلو ہے، نااہل حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی ،نیپرا نے گزشتہ مالی سال کے نقصانات پورا کرنے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی تھی ،نیپرا نے گردشی قرض کے خاتمے کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی ،صارفین سے یہ وصولی ایک سال کیلئے کی جائے گی۔