افغانستان کی خاتون فٹ بال ٹیم، ایتھلیٹس اور ان کے اہل خانہ بحفاظت دوحہ پہنچ گئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:33

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) افغانستان کی خاتون فٹ بال ٹیم، ایتھلیٹس اور ان کے اہل خانہ بحفاظت دوحہ پہنچ گئے۔عالمی میڈیاکے مطابق قطری ایئرلائن کے ذریعے کابل سے 357 مسافر دوحہ پہنچے ہیں۔ ان مسافروں میں خواتین فٹ بال ٹیم اور خواتین ایتھلیٹس کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین فٹبالرز اور ایتھلیٹس کی افغانستان سے انخلا میں فیفا اور قطر نے اہم کردار ادا کیا۔

ان کھلاڑیوں کو اب دوحہ میں افغان پناہ گزینوں کے مختص ایک کمپائونڈ میں رکھا گیا ہے۔طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کابل سے دوحہ آنے والی یہ آٹھویں اور سب سے بڑی پرواز ہے۔فیفا نے انخلا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو جانوں کو خطرے کے پیش نظر افغانستان سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔