میکسیکو سٹی ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد زخمی

فائرنگ سے ایئرپورٹ پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے،مسلح شخص نے گاڑی کو نشانہ بنایا،پولیس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:17

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) میکسیکو شہر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 کے قریب فائرنگ ہوئی۔مسلح شخص نے گاڑی کو نشانہ بنایا، ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ فائرنگ سے ایئرپورٹ پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :