مکوآنہ ، ڈاکو 2افراد کوگولیاں مار کر فرار ہو گئے،ایک مو قع پر جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:32

مکوآنہ ، ڈاکو 2افراد کوگولیاں مار کر فرار ہو گئے،ایک مو قع پر جاں بحق ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) 2افراد کو ڈاکو گولیاں مار کر فرار ہو گئے،ایک شخص مو قع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رضا آباد بازار نمبر 2سٹریٹ نمبر 13میں ڈاکوؤں نے گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں مزاحمت کر نے پر اسامہ ولد عارف عمر 30سال جو کہ کلیم شہید کالونی نمبر 1 کا رہائشی موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ خلیل ولد غلام شبیر عمر 35سال شدید زخمی ہو گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد شفٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :