Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے بیان جب بجلی،پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو جان لو کہ وزیراعظم چور ہے پر موجودہ حکومت کی اصولی وضاحت درکار ہے۔ خواجہ رمیض حسن

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:16

وزیراعظم عمران خان کے بیان جب بجلی،پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو جان لو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے حالیہ پٹرولیم اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے ہنگم اضافے پر ذاتی موقف دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا خودکشیوں کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان جب بجلی،پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تو جان لو کہ وزیراعظم چور ہے پر موجودہ حکومت کی اصولی وضاحت درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر بے پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا بم عذاب سے کم نہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات