سیالکوٹ میں اندھے قتل کا معمہ حل کر کے قاتل گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:25

سیالکوٹ میں اندھے قتل کا معمہ حل کر کے قاتل گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) سیالکوٹ  پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے  قاتل کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل رانا ندیم طارق کی سربراہی میں ہومی سائیڈ سٹی سرکل کے انچارج عرفان اشرف نے تھانہ کینٹ کے علاقہ بھٹے کلاں میں دس روز قبل ہونے والے اندھے قتل کے مقدمہ کا سراغ لگا کر ملزم کو شہر سے فرار ہوتے وقت گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ   ملزم خلیل  10روز قبل  1 لاکھ روپے کے تنازعے پر فیصل آباد سے الیاس مسیح کو سیالکوٹ بلوا کر ویرانے میں قتل کر کے فرار ہو گیاتھا پولیس نےجدید ٹیکنالوجی اورپیشہ وارانہ مہارت سے ملزم کو جنرل بس اسٹینڈ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ شہر سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔