خیبرپختونخوامیں روزانہ کی بنیاد پر84027افرد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ،محکمہ صحت

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:35

خیبرپختونخوامیں روزانہ کی بنیاد پر84027افرد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ،محکمہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران132,197شہریوں کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ اب تک صوبے میں کل14,573,479شہریوں کی کامیابی سے ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران53,755شہریوں کوویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ پہلی ڈوذ لگانے والوں کی کل تعدادصوبے میں10,016,128ہے،اسی طرح صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران78,442شہریوں کو دوسری ڈوز لگائی گئی جبکہ دوسرے ڈوذ لگانے والوں کی کل تعداد صوبے میں4,556,081ہے۔

اسی طرح صوبے میں فل ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد5,439,919جبکہ روزانہ کی بنیاد پر84,027افرد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کو اب تک کورونا ویکسین کی20,334,120ڈوزز موصول ہو چکی ہیں،صوبے میں ویکسی نیشن سہولیات کی تعداد1014،ٹوٹل کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 980،ٹوٹل کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹرز34جبکہ ٹوٹل ویکسی نیشن موئل ونز کی تعداد78ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک صوبے کی43.62فیصد آبادی کوکورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ صوبے میں1ڈوز ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افراد کی تعداد89فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح صوبے میں12سال سے اوپر1ڈوذ ویکسی نیٹڈافراد کی تعداد40.52فیصداورسیکنڈڈوزفل ویکسینیٹڈ12سال سے اوپر افراد کی تعداد22.01فیصد ہو گئی،اسی طرح صوبے میں18سال سے اوپر 1ڈوذ ویکسینیٹڈ افرادکی تعداد49.82فیصد اورسیکنڈڈوز فل ویکسینیٹڈ18سال سے اوپر افراد کی تعداد27.40فیصد ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :