پتوکی، موٹر وے بائی پاس پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کردیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:16

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) موٹر وے بائی پاس پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ تیسرا محفوظ رہا ملزمان پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر پتوکی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گ? پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا پتوکی کے علاقہ گ?من کلاں کے رہائشی مجید اور اسکا بھائی وکیل اپنے کزن کے ساتھ اپنی کار پر سوار ہو کر ایک کیس کے سلسلہ میں تحصیل کورٹ پتوکی جارہے تھے جب ڈنڈیاں والی پل کے قریب مرکز ?رموک پہنچے تو کار کا پیٹرول ختم ہوگیا اسی دوران دو کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی فائر لگنے سے مجید نامی موقع پر جانبحق اور وکیل نامی زخمی ہوگیا جبکہ وکیل نامی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس ایس ایچ او عبد المجید پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں لاشوں کو گونمنٹ سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کردیا پولیس کے مطابق واقع درینہ دشمنی کا لگتا ہے تحقیقات جاری ہے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا