قصور،کاشتکاروں کو مسورکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو مسورکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جہلم‘ راولپنڈی‘ چکوال‘ گجرات‘ سیالکوٹ‘ بہاولپور‘ مظفرگڑھ‘ ڈی جی خان کے اضلاع میں مسورکی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام مسور 85‘مسور95‘ لوکل مسور‘مانسہرہ 89کی کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں کاشت کا عمل فوری شروع کرکے 15نومبر تک اورآبپاش علاقوں میں 15اکتوبر سے شروع کرکے15نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسور85کی کاشت کے لئے 8کلوگرام بیج فی ایکڑ‘ مسور 95‘لوکل مسور کیلئے 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ مانسہرہ 89کیلئے12کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالنامفید ثابت ہوسکتاہے۔