Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاکر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:04

پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاکر پی ٹی آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاکر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جب پی پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا تو ہم نے اس کا بقدر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات