مسلم لیگ ن کی صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر عوامی احتجاج اور ریلیز کی ہدایت

سوموار کو اپوزیشن جماعتوں سے ملکر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائیگا، احسن اقبال

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:04

مسلم لیگ ن کی صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر عوامی احتجاج اور ریلیز کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن )احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی پر عوامی احتجاج اور ریلیز کی ہدایت کی ہے ،سوموار کو اپوزیشن جماعتوں سے ملکر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نا اہل یوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے،بجلی ، پٹرول اور ڈیزل میں ہوش ربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اس سے عوام پر مہنگائی کا بدترین طوفان نازل ہو گا۔