نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے، شہباز گل

اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، کورونا کی وجہ سے سپلائی چین میں بگاڑ پیدا کونے کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے، معاون خصوصی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:04

نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے، شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے، اس وقت دنیا بحرانوں کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، کورونا کی وجہ سے سپلائی چین میں بگاڑ پیدا کونے کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں قیمتیں 37 ڈالر بیرل سے 85 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، کورونا کے دوران تیل کی پیداوار کم ہوئی اور سپلائی ڈیمانڈ کا مسئلہ پیدا ہوا، پاکستان میں قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے۔