ملکی زرعی پیداوار میں کمی درآمدات بڑھ گئی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خوراک کی اشیاء کی درآمد 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد ہوگئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء)ملکی زرعی پیداوار میں کمی درآمدات بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خوراک کی اشیاء کی درآمد 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد ہوگئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 285 ارب 34 کروڑ روپے کی خوراک کی اشیاء کی درآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پہلے تین ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی کل درآمدات رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں کل درآمدات 18 سو 88 ارب روپے سے زائد تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر 146 ارب روپے سے زائد کا پام آئل درآمد کیا، جولائی تا ستمبر 16 ارب 63 روپے سے زائد کی گندم درآمد کی گئی،جولائی تا ستمبر 15 ارب روپے سے زائد کی چینی درآمد کی،تین ماہ میں پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے،تین ماہ میں 11 ارب روپے سے زائد کے مصالحہ جات درآمد کئے گئے، جولائی تا ستمبر 36 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی دالیں درآمد کی گئیں۔