آن لائن ایپلیکیشن سے افسران کی کارکردگی میں مزید نکھار آئیگا، محکمہ لائیو سٹاک

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلوایشن محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف نے ڈائریکٹر آفس فیصل آباد کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خاں،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز،تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آن لائن سسٹم برائے ایس پی ایم ایس 9211تشخیصی لیبارٹریز کے انچارجزبھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائریکٹر پی اینڈ ای نے آن لائن ایپلیکیشن اور پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ٹریننگز کا مقصد افسران کی کارکردگی کو مربوط بنانا ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ آن لائن ایپلیکیشن سے افسران کی کارکردگی میں مزید نکھار آئیگا۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کا ڈیٹا مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کریں تاکہ حکومتی مقاصد پورے ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :