سندھ میں سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے جارہے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت پولیس گردی پر قائم ہے، حلیم عادل شیخ
آج ثابت ہوگیا کہ آئی جی سندھ بے اختیار ہے۔سارے اختیار فرخ بشیر کے پاس ہیں۔ آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار ہیں، اپوزیشن لیڈر سندھ
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:34
(جاری ہے)
سندھ پولیس کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے۔
آئی جی اپنی وردی کا خیال کرتے تو ان کی غلامی نہ کرتے۔ آج 9 ماہ ہوچکے ہیں معاشی دہشتگردوں نے کیسز بنائے ہیں۔ سندھ میں سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت پولیس گردی پر قائم ہے۔ آج ثابت ہوگیا آئی جی سندھ بے اختیار ہے۔ سارے اختیار فرخ بشیر کے پاس ہیں۔ آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار ہیں۔ فرخ بشیر کو اپنی کرپشن کی وجہ سے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا اے ڈی خواجہ اور کلیم امام کو آج یاد کرتے ہیں انہوں نے غلامی نہیں کی۔ یہ ضلع ایسٹ ہے رات ایک بجے زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں۔ پچھلے دن ایک ہزار گھروں پر مشتمل گوٹھ کو گرانے کا نوٹس دیا گیا۔ پہلے پیسے لیکر غریبوں کو آباد کیا اب بے گھر کر رہے ہیں۔ یہ بلاول کا سسٹم ہے ایک ہزار گھر گرا کر قبضا کرانا چاہتے ہیں۔ سندھ پولیس انکروچمنٹ پولیس بنی ہوئی ہے۔ یہ لوگ اربوں کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں۔مختیارکار نے مور چوری میں ایک شخص کو گولی مار دی۔ وڈیرے سارے علاقے کے باپ نہیں ہوتے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے وڈیرا شاہی ختم کی تھی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے کنوں سے پئٹرول نہیں ملتا۔ دنیا میں پیٹرول سو فیصد بڑھ ہے یہاں کم بڑھا ہے۔ پوری دنیا میں کرونا کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ اس سے پہلے حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ حلیم عادل شیخ دو مقدمات میں پیش خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عبدالوھاب ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاق کو درخواست دی تھی جس پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ جی آئی ٹی میں امید ہے انصاف ملے گا۔ عدالت جی آئی ٹی رپورٹ پر کیس چلائے گی۔ سارے سیاسی کیس بنائے گئے۔ 9 مہینے سے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں عدالتوں سے انصاف کی اپیل ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.