ایوان صدر ماحول دوست سرٹیفیکیشن کی حامل دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ، توانائی کی 50فیصد بچت کی گئ ، صدر عارف علوی کا ٹویٹ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:29

ایوان صدر ماحول دوست سرٹیفیکیشن کی حامل  دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ، توانائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) شفاف توانائی کے اقدامات سے ایوان صدر میں توانائی کی 50فیصد بچت کی گئی، سرسبز ایوان صدر کیلئے بھرپور شجر کاری مہم چلائی گئی، ایوان صدر کو آئی ایس او 50001کی عالمی سرٹیفیکیشن حاصل ہوگئی ہے، ایوان صدر دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ہے جس کو ماحول دوست سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، ایوان صدر کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ماحول دوست اقدامات پر دستاویزی فلم جاری  کی  ہے  جس میں توانائی کے  حوالہ سے موثر اقدامات کو اجاگر  کرتے ہوئے  بتایا  گیا ہے کہ ایوان صدر میں 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا گیا ہے۔

ایوان صدر دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ہے جس کو آئی ایس او  50001 ای این ایم ایس کی عالمی سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جو مکمل طور پر گرین انرجی پر انحصار کرتا ہے۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ایوان صدر میں گرین پریذیڈنسی اقدام کے حصول کی ڈاکومنٹری شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں  بتایا کہ ایوان صدر دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ہے جو مکمل طور پر گرین انرجی پر انحصار کرتی ہے اور اس کو آئی ایس او 50001 ای این ایم ایس کا عالمی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے ایوان صدر کی ڈاکومنٹری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرین پریذیڈنسی کے اقدامات ڈاکومنٹری میں ملاحظہ کیا جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدامات سے سال 2019-21میں ایوان صدر میں توانائی کی 35فیصد بچت ہوئی ہے اور 2022تک توانائی کی 50فیصد بچت کا تخمینہ ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ گرین پریذیڈنسی اقدامات کے تحت شمسی توانائی سے استفادہ اور بجلی کی بچت 31لاکھ 54ہزار750 کے ڈبلیو ایچ ہے، جس کی مالیت 72.5ملین روپے ہے ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے گرین پریذیڈنسی اقدامات ، توانائی کی بچت اور شفاف توانائی کی پیداوار سے گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں 3144ٹن کی کمی ہوگی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایوان صدر میں ایک لاکھ 42ہزار 909درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر میں توانائی کی بچت اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کے سلسلہ میں موثر حکمت عملی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ گرین پریذیڈنسی اقدام کے تحت شمسی توانائی سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ سات ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ شمسی توانائی سے سالانہ 1.4ملین یونٹ گرین بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ کاربن کے اخراج میں 1404ٹن کی کمی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو سالانہ 32.2روپے کی بچت بھی ہوگی۔