خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3800 تک پہنچ گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:52

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3800 تک پہنچ گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 796 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 229 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اسپتالوں میں مجموعی طور پر 228 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3796 ہو گئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1264 تک پہنچ گئی ہے۔صوابی اور کرک میں 20، 20، ہنگو اور ہری پور میں 19، 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے 106 افراد صحت یاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :