Live Updates

پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

افراد جان کی بازی ہار گئے ،893 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:52

پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان میں کورونا سے مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 893 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52589 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28252 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 63 ہزار 664 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26974 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13848 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہو گئی ہے۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :