پنجگور نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے زیر اہتمام بچے اور ماں کی ہفتہ صحت مہم کے حوالے سے واک اور پروگرام کا انعقاد

ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ وار مہم پیر 18اکتوبر سے شروع ہوکر 23 اکتوبر تک جاری رہے گا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:25

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پنجگور نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے زیر اہتمام بچے اور ماں کی ہفتہ صحت مہم کے حوالے سے واک اور پروگرام کا انعقاد کیاگیا واک کی قیادت نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ڈاکٹر عبدالغفوربلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد ملازئی ڈی ایس وی حبیب اللہ بلوچ نے کی اس موقعے پراکاؤنٹ سپروائزر الطاف حسین اور ریاض احمد بھی موجود تھے مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ویک کے سلسلے میں نیشنل پروگرام کے تحت ہیلتھ سپروائزر کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی انکو ہدایت کی گئی کہ وہ ورکرز کو گھر گھربھیج کر اینٹی ورم ٹیبلٹ دو سال سے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو جاکر دیں مہم کے دوران بچوں اور ماؤں کے ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کریں آیا انکو ٹیکے لگے ہیں کہ نہیں نیشنل پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالغغور بلوچ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ وار مہم پیر 18اکتوبر سے شروع ہوکر 23 اکتوبر تک جاری رہے گا اور ہیلتھ ورکر ڈور ٹو ڈور جاکر مہم کا حصہ بنیں گی اوراس دوران ویکسینیشن سے رہ جانے والے بچے ماؤں کو ویکسینیشن بھی کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سپروائزر کو تاکید کی کہ وہ حفظان صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دلانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں ۔