لاہور، میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان حکومت کی منظور کردہ پروموشن پالیسی کے مطابق کر دیا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:03

لاہور۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء):میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان حکومت کی منظور کردہ پروموشن پالیسی کے مطابق کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق سالانہ امتحان میں تقریبا 3 لاکھ امیدواران نے شرکت کی ۔ سالانہ امتحان میں امیدواران نے صرف اختیاری مضامین  میں شرکت کی تھی ۔

(جاری ہے)

کامیابی کا تنا سب  98.50  رہا۔ ان کی  تناسب سے لازمی مضامین  میں نمبر دیے گیئے ہیں۔  میٹرک کے امیدواران  کے لیے سپیشل امتحان 11 دسمبر 2021 سے منعقد ہوگا ۔ امیدواران اپنے داخلہ فارم  سنگل فیس  کے ساتھ یکم نومبر ، ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور تین گنا  فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر تک  جمع کروا سکتے ہیں ۔ نتائج  بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔