حکومت بلوچستان نے ہرنائی کو آفت زادہ قرار دے کر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

زلزلہ متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے دوہزار گرم کمبل، ایک ٹینٹ روانہ کردیا ہے ،صوبائی وزیر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اسلام آباد سے کل ہی ہرنائی کے زلزلے سے متاثر ہونے والے متاثرین کیلئے دو ہزار گرم کمبل اور ٹینٹوں کوہرنائی روانہ کردیا گیا جوکہ آج ہرنائی پہنچ جائے گئے مزید امدادی سامان کے علاوہ متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اور مختلف اداروں سے ملاقاتیں کررہاہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی اور ہرنائی زلزلہ متاثرین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کے نقصانات اور اب انہیں جن مشکلات کا سامنا ہے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہماری استدعا پر ایک ہزار ٹینٹوں ، اور دوہزار گرم کمبل کی منظوری دی جوکہ گزشتہ رات ہی ہم نے اسلام آباد سے ہرنائی کیلئے روانہ کردیئے ہے اور آج ہرنائی پہنچ چکے ہونگے انہوں نے کہاکہ ٹینٹ ، گرم کمبل اور راشن کی فراہمی عرضی ریلیف ہے ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے خصوصی پیکج منظور کرائے انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں7 اکتوبر سے ابتک زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹرشاکس کاسلسلہ جاری ہے اور حکومت بلوچستان نے ضلع ہرنائی میں ایمرجنسی کانفاذ کرکے آفت زادہ قرار دے کر بقاعدہ نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ مختلف انٹرنیشنل این جی اوز ، اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کررہاہوں تاکہ جتنا جلد ممکن ہوسکیں متاثرین کے گھروں کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا جاسکے

متعلقہ عنوان :