سبی لیویز فورس کی کارکردگی مثالی ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ

لیویز فورس نے اپنے علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ،فورس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کیا ہے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ سبی لیویز فورس کی کارکردگی مثالی ہے لیویز فورس نیاپنے علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ،لیویز فورس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کیا ہے کورونا وائرس کے لہر میں بھی لیویز فورس شانہ بشانہ رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز لائن سبی میں رسالدار لیویزفورس انچارج لائن محمد عارف مری کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی ،رسالدار لیویز فورس میر عارف مری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ،رسالدار میر شہباز خان باروزئی ،رسالدار میر عبدالمالک بنگلزئی اور دیگر لیویز آفیسران بھی موجود تھے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے رسالدار لیویز میر عارف مری کے دفترکا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور افتتاح کے بعد خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کررہی ہے لیویز فورس کے جوانوں کے گشت کے لئے موٹر سائیکلیں اور وردیاں فراہم کی گئی ہیں جو آج جوانوں میں تقسیم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی میں لیویز فورس کے جوان اپنے فرائص خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں لیویز کی کارکردگی مثالی ہے لیویز فورس نے اپنے علاقوں میں امن وامان کو بحال کررکھنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ لیویز جوانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں آج تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازہ جائے گا تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی نے لیویز آفیسران کو گشت کرنے کے لئے موٹر سائیکلیں تقسیم کئے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز آفیسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد ،نقد انعامات اور وردیاں تقسیم کئے گئے ہیں اختتامی تقریب کے بعد رسالدار لیویز سبی میر محمد عارف مری نے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی کو لیویز لائن اور نئے آفس کا معائنہ کرایا ۔

متعلقہ عنوان :