مختیارکار کے گھر اور فارم ہائوس پر حملہ اور توڑپھوڑسرکاری کی مدعیت میں 17 نامزد اور چار درجن کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) نسیم نگر کی حدود گوٹھ طاہر سومرو میں مختیارکار قاسم آباد ماجد خاصخیلی کے گھر میں نوجوان گھریلو ملازم عثمان سومرو کی پراسرار موت کے بعد مشتعل افراد کی طرف سے مختیارکار کے گھر اور فارم ہائوس پر حملے اور توڑپھوڑ کرنے کے سلسلے میں سرکاری کی مدعیت میں 17 نامزد اور چار درجن کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نسیم نگر چیک پوسٹ کے انچارج انعام حسن جونیجو کی مدعیت میں قاسم آباد تھانہ پر درج کی گئی ایف آئی آر میں 17 ملزمان کو نامزد جبکہ چار درجن کے قریب ملزمان کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے، ایف آئی آر میں سرکاری افسر کے گھر پر حملے اور توڑپھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز قاسم آباد تھانہ پر عثمان سومرو کے مختیارکار قاسم آباد کے گھر پر پراسرار طور پر جاں بحق ہونے کے سلسلے میں متوفی کے والد محمد اسماعیل سومرو کی مدعیت میں مختیارکار ماجد خاصخیلی اور ان کے بھائی واجد خاصخیلی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 248/2021 زیر دفعہ 302,114,34ppc درج کی گئی تھی۔