بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد میں اضافہ، مزید دو ہندو ہلاک

مندر کے باہر ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد، دوسرا شخص اسی مندر کا محافظ تھا،پولیس

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد میں اضافہ، مزید دو ہندو ہلاک
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،تازہ واقعہ میں مزید دو ہندو ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیش میں اسی ہفتے شروع ہوئے مذہبی تشدد میں تاحال چھ ہندو قتل کیے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں پولیس نے مزید دو ہندوئوں کے قتل کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بیگم گنج کے علاقے میں ایک مندر کے باہر ایک ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص اسی مندر کا محافظ تھا۔

مقامی پولیس اہلکار شاہ عمران نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندو برادری کے ارکان دس روزہ درگا پوجا کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریوں میں تھے کہ دو سو افراد پر مشتمل ایک گروہ نے مندر پر دھاوا بول دیا۔ اسی دوران مندر کی کمیٹی کے ایک سینئر رکن کو بھی قتل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :