روسی لڑاکا طیارے نے سرحد کے نزدیک آنے والے امریکی بم بار طیارے کو دور بھگا دیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 16:10

روسی لڑاکا طیارے نے سرحد کے نزدیک آنے والے امریکی بم بار طیارے کو دور ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) روس کی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے اپنے مگ31لڑاکا طیارے کے ذریعے جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی B1B بم بار فوجی طیارے کو دور کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسی علاقے میں امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بم بار طیارے نے علاقے میں روسی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

اس سے قبل روس نے بتایا تھا کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے ایک امریکی حربی جہازکو دور کر دیا۔ امریکی بحری جہاز نے روس کے علاقائی پانی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جب کہ جاپان کے سمندر مین روس اور چین کے درمیان بحری مشقیں ہو رہی تھیں۔ تاہم واشنگٹن نے اس بات کی تردید کر دی۔