دو اسرائیلی وزرا عنقریب مراکش کا دورہ کریں گے

ْ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کریگا،مراکش میں اسرائیلی رابطہ دفتر

اتوار 17 اکتوبر 2021 16:10

دو اسرائیلی وزرا عنقریب مراکش کا دورہ کریں گے
الرباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) مراکش میں اسرائیلی رابطہ دفتر کے سربراہ ڈیوڈ گوورین نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز اوراسرائیلی وزیرمعیشت جلد مراکش کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رباط میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران گوورین نے مزید کہا کہ یہ دورے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عن قریب اسرائیلی حکام کے مراکش کے یہ متوقع دورے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے اور مراکش اور اسرائیلی معاشرے پر یکساں اثرات مرتب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممکنہ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات استوار کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔

یہ دورہ بنیادی طور پر دونوں ممالک کے مابین تعلیمی ، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کو ظاہر کرتا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مزید حصول اور جدو جہد کی عکاسی کرتا ہے۔اسرائیلی ریاست کے وزیر خارجہ یائیر لبید نے مراکش کا دورہ کیا اور ایک بڑے وفد کے ہمراہ رباط میں اسرائیلی رابطہ دفتر کھولا۔

متعلقہ عنوان :