ڈاکٹر سے دوائی لینے کے لیے جانے والی دو بچوں کی ماںمبینہ طور پر اغوا

اتوار 17 اکتوبر 2021 16:45

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) ڈاکٹر سے دوائی لینے کے لیے جانے والی دو بچوں کی ماںکو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ آصف کالونی پتوکی میں رہائش پذیر محمد ناظم کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسکی بیوی تنزیلہ نے ٹیلیفون کر کے اپنے شوہر سے اجازت لی کہ میں نے دوائی لینے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے ،خاتون اپنے دونوں بچوں کو اپنی ساس کے پاس چھوڑ کر دوائی لینے کے لیے ڈاکٹر کے پاس چلی گئی،تاہم گھر واپس نہ آئی،خاتون تنزیلہ کے شوہر محمد ناظم نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ میری بیوی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیاہے ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے خاتون کے شوہر محمد ناظم کی تحریری درخواست نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔