کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا زخمی

اتوار 17 اکتوبر 2021 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) لاہورکے علاقے کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا زخمی واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی ہے۔ گولیاں لگنے کے باوجود متاثرہ شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا۔ فریاد نے ڈاکو سے پستول چھین کردوسرے ڈاکو کا بہادری سے مقابلہ کیا، متاثرہ شہری اور ڈاکو میں آمنے سامنے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کرنے والا دوسرا ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرارہوگیا۔ زخمی شہری نے پکڑے گئے ڈاکو کو کاہنہ پولیس کے حوالے کردیا۔کاہنہ کا رہائشی فریاد بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوا کرگھرلوٹا تھا کہ ڈاکوں نے فریاد کو گھر کے سامنے لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈکیتی کا واقعہ شالیمارکالونی میں تین روز قبل پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے دونوں افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گرفتار ہونے والے ایک ڈاکو کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :