Live Updates

وزیر اعظم نے مجھے پورے سندھ کے حوالے سے ذمہ داری دی ہے ، ارباب غلام رحیم

عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے میں کوشاں ہوں، وفاقی معان خصوصی برائے سندھ

اتوار 17 اکتوبر 2021 17:10

سمارو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے سمارومیں پگ پہنانے کی رسم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے سب سے پہلے سردار غلام مرتضی عرف راجہ بابا خاصخیلی سے ملاقات کی اورانکے والد سردار غلام مصطفی کے لئے دعا کی اور انکی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔

پھر عوام کی ایک بڑے ہجوم نے ارباب صاحب کا پگ پہنانے کی رسم میں استقبال کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سردار غلام مصطفی اچھے انسان تھے اور میری ان سے پرانی وابستگی تھی۔سردار غلام مرتضی عرف راجہ بابا خاصخیلی نے مجھے اس اہم موقع پر دعوت دی اور مجھے پگ پہنانے کا موقع دیا یہ بڑ ی بات ہے۔

(جاری ہے)

اب سردار غلام مرتضی نہ صرف اپنے علاقے کی بلکہ اپنی پوری برادری کے ذمہ دارہیں،انہوں نے کہا کہ اقلیت برادری کے ساتھ کنری میں جو ہواوہ صحیح نہیں۔

سندھ کے ہر علاقے اور ہر برادری کی میں آواز ہوں۔اسکا اندازہ آپکو عوام کی ماروی ایکسپریس کے چلنے پر اور میرے ہونے سے ہر اسٹیشن پر عوام کے چہروں پر خوشی دیکھ کر ہوگیا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے مجھے پورے سندھ کے حوالے سے ذمہ داری دی ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے میں کوشاں ہوں میں نے جیسے پہلے کہا تھا سندھ میں اینٹی پی پی ووٹ زیادہ ہے اور میں ان کو متحد کر رہا ہوں -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات