ممتازمذہبی اسکالر شبیر ابوطالب کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب

مفتی منیب الرحمان، پیرکمال میاں، اسلم غوری، ڈاکٹر فاروق ستار،طارق حسن،سمیر میر،شیام لال ودیگر کی شرکت

اتوار 17 اکتوبر 2021 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) ممتاز مذہبی اسکالر اور جے یو پی کے رہنما شبیر ابو طالب کی صاحبزادی کی شادی بلال رفیق جان محمد کے ساتھ انجام پائی۔

(جاری ہے)

رخصتی کی تقریب میں مفتی منیب الرحمان،پیر کمال میاں سلطانی،جے یوآئی رہنما اسلم غوری، ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل ایدھی، میمن فیڈریشن کے فاروق موٹلانی،پی ایس پی کے حسان صابر ایڈووکیٹ ، سندھ پولیس کے طارق جدون، یحییٰ پولانی، مسعود پاریکھ، اے کے میمن، آصف سم سم، جے یوپی کے علامہ سید عقیل انجم، طارق شاداب، شاہد جاوید، فہیم صدیقی، ڈاکٹر نور عالم، اعجاز رومیرو،سنی تحریک کے بلال سلیم قادری ، شاہد اقبال، عرفان واحد،مزمل میمن، احمد چنائے، سید مجاہد رضوی، عبدالمجید ابدانی،مقصود میمن، ق لیگ کے طارق حسن، پی ٹی آئی کے سمیر میر شیخ ،جے ڈی سی کے ظفر عباس ، میمن فیڈریشن کے عبید چامڑیا،سینئر جج اللہ بچایو گبول،ڈبلیوایم او کے شعیب اسماعیل ،شیف اقبال، آصف ہیرا،آصف پولانی، ایم پی اے بلوچستان اسمبلی شیام لال سمیت ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی۔