سونو نائچ میں بوزدار قبیلے کے دوگروپوں میں ہونے والے دو افراد کے قتل کا جرگہ،فریقیں پر 4لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) ایک ہفتہ قبل گائوں سونو نائچ میں بوزدار قبیلے کے دوگروپوں میں ہونے والے دو افراد کے قتل کا جرگہ،فریقیں پر 4لاکھ روپے جرمانہ عائد جبکہ ددونوں افراد کے قتل کا کوئی بھی خون بہا نہ ہوسکا اور ایک دوسرے کے قتل میں حساب برابر کیا گیا ، دونوں گروپ آپس میںشیر وشکرہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاں سونو بوزدار میں ایک ہفتہ قبل بوزدار قبیلے کے دو گروپوں میں ہونے والے خونریز جھگڑے میں محمد عثمان ولد عبدالطیف بوزدار ، رحیم بخش ولد علی محمد بوزدار قتل اور ایک شخص شوکت علی بوزدار شدید زخمی ہوا تھا ، دونوں فریقیں کا جرگہ گڑہی چاکر میں بوزدار قبیلے کے میر چاکر خان بوزدار ، عبدالرحیم گبول اور سید زاہد حسین شاہ کی سرپئچی میں ہوا جس میں دونوں فریقوں پر ایک دوسرے کا ایک ایک قتل ثابت ہوا اور ایک فریق کا ایک زخمی بھی ہوا جبکہ ایک فریق مقتول محمد عثمان بوزدار پر جھگڑے میں پہل کرنا بھی ثابت ہوا جس پر جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں فریقین کے ایک ایک فرد کے قتل کو آپس میں کاٹ کر ایک زخمی کا ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے فریق پر جھگڑے میں پہل کرنے پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس کو دونوں فریقوں نے دل سے تسلیم کیا اور ایک دوسرے کے گلے لگ کر آپس میں شیر و شکر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :