افغانستان ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

پیر 18 اکتوبر 2021 11:55

افغانستان ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی   خاندان کے 6افراد   جاں بحق
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی   خاندان کے6 افراد  جاں بحق ہوگئے  ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے ایک بیان میں  بتایا کہ یہ واقعہ  ضلع سپنگر میں پیش آیا  ،جاں بحق ہونے والوں  میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ،شدید زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت جلال آباد شہر کے علاقائی ہسپتال میں منتقل  کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :