ٹونی ڈوڈمیڈ آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل میں شامل

پیر 18 اکتوبر 2021 12:23

ٹونی ڈوڈمیڈ آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل میں شامل
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) کرکٹ آسٹریلیا نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ٹونی ڈوڈمیڈ کو  قومی سلیکشن پینل میں شامل کر لیا ہے ۔اس بات کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )نے پیرکو  کیا ۔58 سالہ ٹونی ڈوڈ میڈ اب آسٹریلوی قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل  کے تیسرے رکن ہوں گے جس کے چیئرمین جارج بیلی اور ہیڈ کوچ جسٹن لینگر ہیں۔

(جاری ہے)

سابق کینگروز کرکٹر ڈوڈمیڈ  اس وقت ہاکی ون کے جنرل منیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں  اور آئندہ  ماہ ایشز سیریز سے قبل سلیکشن پینل میں شامل ہو جائیں گے۔ ٹونی ڈوڈ میڈ کو 10 ٹیسٹ  اور24 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔  ڈوڈ میڈ نے پانچ سال ایم سی سی ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر خدمات انجام دیں اور انہیں   2004 میں ویسٹرن آسٹریلیا کا سی ای او مقرر کر دیاگیا۔  اس کے بعد وہ  کرکٹ وکٹوریہ  کے بھی  سی ای او رہے ۔58 سالہ ٹونی ڈوڈ میڈ  نے 1987 میں نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے  اپنے ٹیسٹ اور ون ڈے کیریئر  میں پانچ وکٹیں حاصل کیں ، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا اختتام 534 وکٹوں کے ساتھ کیا۔