پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک : مائیک ہیزمین

پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا، دوبارہ آنے کا منتظر رہوں گا :آسٹریلوی کمنٹیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 12:33

پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک : مائیک ہیزمین
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18 اکتوبر2021ء ) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے والے آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے پاکستان سے جاتے ہوئے الوداعی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ،مائیک ہیزمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پچھلے چار ہفتوں میں پاکستان میں بہت مزہ آیا۔

(جاری ہے)

مائیک ہیزمین نے اپنے چاہنے والوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگلی بار پاکستان آنے کا منتظر ہوں‘۔
واضح رہے کہ مائیک ہیزمین نے قومی ٹی 20 کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیے تھے۔ نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل خیبر پختونخوا نے جیتا تھا، قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔