ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، پاکستانی ایتھلیٹس کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اٴْمید ہے پاکستان ٹیم جیت کرنیا بھر کو ایک مثبت پیغام بھی دے گی، کلثوم ہزارہ ، سعدی عباس ،افشاں نورین، عمران بٹ ، اعصام الحق و دیگر کا رد عمل
پیر 18 اکتوبر 2021 14:40
(جاری ہے)
کلثوم ہزارہ نے کہا کہ اٴْمید ہے پاکستان ٹیم جیت کر نہ صرف فینز کو مسکراہٹیں دے گی بلکہ دنیا بھر کو ایک مثبت پیغام بھی دے گی۔
کلثوم نے بتایا کہ بابر اعظم اور شعیب ملک ان کے فیورٹ پلیئر ہیں، اٴْمید ہے یہ دونوں اچھا پرفارم کریں اور ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے۔کراٹے میں ہی پاکستان کیلئے متعدد میڈلز جیتنے والے سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی طرح وہ بھی پاکستان ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاکہ بابر بھرپور انداز میں ٹیم کو لیڈ کریں اور اچھی سے اچھی کرکٹ کھیل کر قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں۔پاکستان کی خاتون ہاکی پلیئر افشاں نورین نے بھی پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔افشاں نورین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ان کے فیورٹ پلیئر ہیں لیکن وہ پوری ٹیم کی ہی سپورٹ کررہی ہیں اور دعا گو ہیں کہ ٹیم کا ہر پلیئر اچھے سے اچھا پرفارم کرے اور ورلڈ کپ پاکستان ہی جیتے۔اس کے علاوہ پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیتیں ہیں اور یہ ٹیم ورلڈ کپ میں کافی اچھا پرفارم کرکے ٹرافی لاسکتی ہے۔ عمران بٹ نے کہا کہ محمد حفیظ ان کے فیورٹ پلیئر ہیں ان کی خواہش ہے کہ بطور سینیئر پلیئر محمد حفیظ اس ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں۔لندن اولمپکس میں پاکستانی دستے میں شامل ہونیوالے ہاکی پلیئر نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان بھی شاندار پلیئرز ہیں ،انہیں ان تمام کھلاڑیوں سے بہت امیدیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٴْمید ہے اس بار بھارت کیخلاف بھی پاکستان اچھا کھیل کر فتح یاب ہوگا۔ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹیم کو گڈ لک کہتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں کہ تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں اپنا بہترین سے بہترین کھیل پیش کریں گے۔ اعصام نے کہا کہ وہ ایک پلیئر کو فیورٹ نہیں کہیں گے بلکہ پوری ٹیم کو ہی سپورٹ کریں گے کیونکہ کرکٹ ٹیم اسپورٹس ہے اس میں انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی اہم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بطور ٹیم پاکستان اس ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گا۔ اس کے علاوہ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے بھی پاکستان ٹیم کو گڈ لک کہتے ہوئے اٴْمید ظاہر کی کہ اس بار پاکستان ٹیم ہی ورلڈ کپ جیتے گی۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں پلیئرز سے دوستیاں ہیں ،فیورٹ تو فخر زمان ہے لیکن آل دا بیسٹ سب پلیئرز کو ہی کہوں گا۔پاکستان کی نمبر ون خاتون جویلین تھرور فاطمہ حسین نے کہا کہ وہ بھی پوری قوم کی طرح کرکٹ کی مداح ہیں اور ان کی بھی یہی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے اور ٹیم ورلڈ کپ گھر لے کر آئے۔فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی اور کہیں بھی کھیل رہا ہوان کی دعا ہوتی ہے کہ ٹیم اور پلیئرز اچھا پرفارم کرے اور اس ملک کا سبرہلالی پرچم سربلند ہو ا ور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی فتح یابی کیلئے دعا ہے۔ٹینس پلیئر اشنا سہیل نے بھی پاک ٹیم کی جیت کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر فاطمہ انصاری کہتی ہیں کہ انہیں اٴْمید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرکے پاکستان کا نام روشن اور ٹرافی لے کر گھر آئے گی۔ قومی ویمن فٹبالر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اسپورٹس ہے ، اٴْمید ہے کہ ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈالے اور ٹیم کی جیت یقینی ہو۔ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھا کر سب کی توجہ کا مرکز بن جانیوالے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا ہے کہ ان کی پوری قوم سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو ہوں تاکہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں سرخرو ہو۔بیڈمنٹن اسٹار پلواشہ بشیر نے بھی میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرکے اس ٹورنامنٹ میں سرخرو ہوگی۔ پلواشہ بشیر نے کہا کہ اس ٹیم میں ہر کھلاڑی پاکستان کا ایک اثاثہ ہے اور ہر کسی کا اپنا کردار ہے، اٴْمید ہے ہر کوئی اپنا کردار بخوبی ادا کرے گا اور پاکستان ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.