آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ،پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو کھیلا جائیگا

پیر 18 اکتوبر 2021 14:40

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ،پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ،10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ۔