اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین کا دھمال ،اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گر گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 14:54

اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین ..
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) دی ہیگ میں جاری اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے ایک میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین نے ایسا دھما ل ڈالا کہ اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گرگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا حصہ گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ویٹیس کے کھلاڑی اپنے مداحوں کے سامنے جیت کا جشن منارہے تھے جس پر شائقین نے پھرپور داد دیتے ہوئے اس کا جواب دیا کہ اچانک اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گر گیا۔واضح رہے کہ اس میچ میں ویٹیس نے اپنے حریف نیجمی جین کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :