13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی

سوئی سدرن گیس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

پیر 18 اکتوبر 2021 14:54

13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی کامیابی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے مسلم کلب چمن کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

وقفے تک پاکستان واپڈا کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-3 گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز طارق، اشفاق الدین اور احمد فہیم نے ایک، ایک گول کیا اور مسلم کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم سکور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔میچ کمشنر کے فرائض عصمت اللہ نے جبکہ ریفریز کے احمد روف، محبوب علی اور یاسر رحمان نے انجام دیئے۔دوسرا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ریفریز کے فرائض عدنان انجم، دلاور خان اور محوب علی نے انجام دیئے