آسٹریلوی کرکٹرز زبان کو سنبھال کر رکھیں ، جیمز اینڈر سن

پیر 18 اکتوبر 2021 14:54

آسٹریلوی کرکٹرز زبان کو سنبھال کر رکھیں ، جیمز اینڈر سن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایشز سے قبل کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کو زبان سنبھال کر رکھیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کینگروکپتان ٹم پین نے ٹور کی تصدیق سے گریز پر انگلش ہم منصب جو روٹ پر سخت الفاظ میں طنز کے تیر برسائے تھے، جس پر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی باتیں کرنا بہت ہی خطرناک ہے۔ خاص طور پر اس لیے بھی کہ ہمیں اپنے ایک اہم پلیئر کی کمی کا صرف اس لیے سامنا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہے، آپ کو صورتحال کے تناظر میں خود کو خوش اخلاق اور قابل احترام ثابت کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :