Live Updates

چیچہ وطنی،ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلادﷺ کا انعقاد

پیر 18 اکتوبر 2021 15:24

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) عشرہ شان رحمت للعالمین کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی خاتون صوبائی محتسب پنجاب نبیلہ خان ایڈووکیٹ کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے محفل میں شرکت کی۔ تحصیل کونسل ھال میں منعقد ھونے والی اس پاک مجلس میں خواتین نعت خوانوں نے بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

تقریب میں ڈائیریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر وسیم اکرم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب نبیلہ خان نے کہا کہ سنت نبوی پر عمل سے ہی ہم حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کی ذات اقدس وہ ہستی ہے جس نے اندھیروں کو اجالے میں بدل دیا مظلوموں کو پناہ دی، عورتوں کو ان کے حقوق دئیے ان کو عزت دی اور عورت کو قابل تکریم بنانے کے لئے ماں کے قدموں تلے جنت کا بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ ۖکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور ان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اسوہ حسنہ ہمارے  لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ رحمت للعالمین منانے کا مقصد اپنی زندگی اسلام کے زرین اصولوں کے مطابق بسر کرنے کے عزم کی تجدید ھے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خواتین کی کردار سازی کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ملک بنانے کی جدوجہد کر رھے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات