سرگودھا ،پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب 4 ملزمان سمیت راہزنی ،چوری کے مقدمہ میں ملوث چھ ملزمان کوگرفتار کرلیا

پیر 18 اکتوبر 2021 16:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سرگودھا پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب 4 ملزمان سمیت راہزنی اور چوری کے مقدمہ میں ملوث چھ ملزمان کوگرفتار کر کے آتشیں اسلحہ اور مسروقہ نقدی و موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے چھاپہ مار کر قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4 ملزمان آفاق احمد عرف راجو کو پسٹل 30بور,عامر شہزاد کو ریپیٹر 12بور،محمد وقاص کو 44بوراورکاشف کو 30بور پسٹل سمیت گرفتارکر لیا جنہوں نے موضح سکیسر کے نوجوان بلال کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ممتاز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پمپ ایکشن ہنڈا سی ڈی 70 اور بیس ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی جس نے چک 92شمالی کے امام بخش سے موٹر سائیکل بیس ہزار کی نقدی و دیگر کاغذات چھین لئے تھے اسی طرح ملزم غلام حسین سکنہ نیو مدینہ کالونی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلی جس نے جھال چکیاں چوک کے قریب صبر نواز خان کا موٹر سائیکل اس وقت چوری کرلیا جب وہ موٹر سائیکل کھڑی کر کے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس موٹر سائیکل میں تین لاکھ کی نقدی سمیت دیگر سامان تھا اس پر درج مقدمہ میں ملوث ملزمان کو پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مصروف تفتیش ہے۔